لاہور سمیت پنجاب بھر میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز کشمیر ریجن تھا اور زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، ترجمان پی ڈی ایم اے


افضال طالب June 05, 2026
فوٹو فائل

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم اس باعث کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ لاہور سمیت  پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کشمیر ریجن تھا اور زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ متعلقہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے اور پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز مکمل طور پر فعال ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ زلزلے سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔