خیبرپختونخوا کی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے بانی چئیرمین پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر بجٹ نہ بنانے کی ہدایت کے باوجود بجٹ پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے اور بجٹ اجلاس 15 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے اسمبلی سیکریٹریٹ کو آگاہ کردیا گیا کہ بجٹ اجلاس 30 جون تک جاری رہے گا۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ہدایت کی تھی کہ وہ بانی چئیرمین کی مشاورت کے بغیر بجٹ پیش نہ کرے جبکہ ناراض ارکان نے بھی علیمہ خان کی تجویز کی حمایت کی تھی۔
دوسری جانب حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور اس حوالے سے اسمبلی سیکریٹریٹ کو بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ 15 جون کو پیش کیا جا رہا ہے۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے بجٹ شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے، 16 اور 17 جون کو وقفہ ہوگا، 18 جون کو بجٹ پر بحث شروع ہوگی، تین دن بجٹ بحث کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جس کے بعد مطالبات زر کی تحاریک شروع ہوگی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ کی منطوری کے بعد ضمنی بجٹ پر بحث اور مطالبات زر پیش کیے جائیں گے، بجٹ اجلاس 30 جون تک شیڈول کیا گیا ہے۔