ایف آئی اے کا ملک بھرمیں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے ڈیسک قیام کے لئے تمام ایڈیشنل ڈی جی اور زونل ڈائریکٹرز کو حکمنامہ جاری کر دیا گیا


آفتاب خان June 06, 2026

ایف آئی اے نے ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے ڈیسک قیام کے لئے تمام ایڈیشنل ڈی جی اور زونل ڈائریکٹرز کو حکمنامہ جاری کر دیا گیا، اس ڈیسک کے ذریعےایف اے ٹی ایف کے پاکستان کو6 مختلف ٹاسک بارے ایکشنز کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی اور یہ تفصیلات رواں سال کی آخری سہ ماہی میں ممکنہ ایف اے ٹی ایف کی باہمی ایوالویشن میں پیش کی  جائیں گی۔

حکام کے مطابق احکامات میں تمام ونگز اور زونز کو ایف اے ٹی ایف کے ٹاسک پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایات کر دی گئی ہے  جبکہ نامزد فوکل پرسن کے ذریعے جاری احکامات پر7 روزمیں عملدرآمد کرنے کی کا بھی کہا گیا اور رپورٹ ڈی جی کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ڈیسک کے لئے 7 ٹی او آرز پر مبنی پروفارما بھی احکامات کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، ایف اے ٹی ایف کے دیے گئے ٹاسک پر ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لازمی عملدرآمد کرنا ہے۔