پاکستان ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی رفیق سرحدی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرلی

اسلام آباد ٹیبل ٹینس کے صدر و ویڑن کھلاڑی نے آسٹریلیا اور روس کو مات دے کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کولیفائی کرلیا


ذوالفقار بیگ June 07, 2026

پاکستان ٹیبل ٹینس کے ویڑن کھلاڑی رفیق سرحدی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والے ای ٹی ٹی ایف ورلڈ ماسٹر ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میں دنیا بھر سے ویڑن کھلاڑی اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔

اسلام آباد ٹیبل ٹینس کے صدر و ویڑن کھلاڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا اور روس کے کھلاڑیوں کو مات دے کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کولیفائی کرلیا۔