چیس فیڈریشن آف پاکستان کے منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا۔
چیس فیڈریشن آف پاکستان کے عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب پاکستان اسپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جہاں سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے عہدیداروں سے حلف لیا۔
ذیشان نقوی چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ انور سلیم نے سینئر نائب صدر، آغا وسیم نے نائب صدر اول اور محمد وسیم نے نائب صدر دوم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
انعام اللہ نے نائب صدر سوم، گوہر اقبال نے سیکرٹری جنرل اور مصور خان نے فنانس سیکرٹری کے عہدے کا حلف اٹھایا، واصف نثار نے جوائنٹ سیکرٹری اور شاہد خان نے پریس سیکرٹری کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
اس موقع پر محی الدین وانی نے کہا کہ چیس کو فروغ دینےکےلیے ہر ممکن سپورٹ کریں گے، جلد اسپورٹس بورڈ میں چیس کا ایونٹ منعقد کروایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ چیس کے کھیل میں پاکستان میں بےپناہ ٹیلینٹ ہے۔