پاکستان فٹبال ٹیم نے ڈائمنڈ جوبلی چار ملکی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت کر 74 سال بعد تاریخ رقم کر دی۔ فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو صفر کےمقابلے میں دو گول سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
مالدیپ میں منعقدہ ایونٹ کے فاٸنل میں پاکستان کی جانب سے شایق دوست نے 24ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرا گول ایکسٹرا ٹائم میں اسکور کیا گیا جس نے افغانستان کی واپسی کی تمام امیدیں ختم کر دیں۔
قومی ٹیم نے 74 سال بعد کسی بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ پاکستان آخری مرتبہ 1962 میں مردیکا کپ کے فائنل تک پہنچا تھا۔پاکستان نے پورے ایونٹ میں شاندار اور ناقابلِ شکست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
گروپ مرحلے میں قومی ٹیم نے میزبان مالدیپ اور افغانستان کو شکست دی جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ برابر رہا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے قومی ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور قوم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے خصوصی انعام کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ فتح پاکستان میں فٹبال کی ترقی اور بحالی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔