راولپنڈی کے مقامی اسپتال کی نرس سے گینگ ریپ کی ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور بتایا گیا کہ ملزم نے دو ہفتے قبل بھی فون کرکے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔
پولیس کے مطابق نرس سے گینگ ریپ کے ویڈیو بنانے کا مقدمہ تھانہ دھمیال میں متاثرہ نرس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور یہ واقعہ رواں برس فروری میں پیش آیا تھا۔
دھمیال تھانے میں درج مقدمے کے مطابق فروری کے آخری ہفتے دربار میں دعا کرنے گئی، دعا کے دوران 2 مسلح افراد آئے اور انہیں پہاڑی کی طرف لے گئے اور زیادتی کی اور ملزمان نے زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بنائی۔
مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردیں گے۔
مقدمے کے مطابق ملزمان کی شناخت عاقب گل ویز اور عاشق ریز کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم عاقب گل ویز نے دو ہفتے قبل بھی فون کرکے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔