مقبوضہ کشمیر بھارتی صدر کے دورہ کے موقع پرہڑتال کا اعلان

بھارت نواز سیاسی جماعت کے تین رہنمائوںکورات بھارتی فوجی کیمپ میں گزارنی پڑی۔


APP September 25, 2012
کشمیری حریت پسند رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی صدر پرناب مکھر جی کے دورہ کے موقع پر مکمل شٹر ڈائون کا اعلان کر دیا۔ فوٹو: پی پی آئی

کشمیری حریت پسند رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی صدر پرناب مکھر جی کے دورہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈائون کا اعلان کر دیا۔

بھارتی صدر کی جمعرات کو مقبوضہ کشمیر آمد متوقع ہے۔ علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرنا چاہئے۔

کشمیر یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین نے بھی بھارتی صدر کے مقبوضہ کشمیرکے دورے کے خلاف احتجاج کیلئے مقبوضہ علاقے میںان کے قیام کے دوران ہفتہ سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیرکے علاقے گریز میں بھارت نواز سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے تین رہنمائوںکورات بھارتی فوجی کیمپ میں گزارنی پڑی۔ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر مظفر حسین بیگ ،مولوی افتخار حسین انصاری اور نظام الدین بٹ سرحدی علاقہ گریز پہنچے تو انہیں مقامی ڈاک بنگلہ میں ٹھہرنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد ان لیڈروں نے رات گذارنے کیلئے بھارتی فوج سے رابطہ کیا۔