دھرنوں سے وزیراعظم نوازشریف کی پوزیشن کمزور ہوگئی برطانوی خبرایجنسی

وزیراعظم کیجانب سے تنازع کے خاتمہ کیلیے تمام کوششیں ناکام ہو گئیں، رائٹرز


INP August 30, 2014
وزیراعظم کیجانب سے تنازع کے خاتمہ کیلیے تمام کوششیں ناکام ہو گئیں، رائٹرز ، فوٹو: فائل

برطانوی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دوہفتوں سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے باعث وزیراعظم نوازشریف کی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے۔

جمعہ کو رائٹرزنے اپنی رپورٹ میں کہاکہ 1999ء میں فوج کے ہاتھوں حکومت کاتختہ الٹنے کے بعد وزیراعظم کیجانب سے فوج سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست حیران کن ہے۔ وزیر اعظم نے جاری بحران میں مداخلت سے متعلق کسی بھی قدم سے دوررہنے کی بات کی اورکہا انہوں نے موجودہ بحران کے خاتمے کیلیے فوج کی مددنہیں مانگی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کیجانب سے تنازع کے خاتمہ کیلیے تمام کوششیں ناکام ہو گئیں، اس سے الٹا خطرناک ڈیڈلاک پیدا ہوگیا ہے اور احتجاج سے فوجی بغاوت کے خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔