توہین رسالت امریکیوں کااخلاقی دیوالیہ پن ہے شفیع محمد

یہود و نصاریٰ اسلام دشمنی میں بہت آگے نکل گئے، گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج جاری.


Numainda Express September 26, 2012
گستاخانہ فلم کے خلاف حیدرآباد میں منگل کے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ فوٹو: فائل

گستاخانہ فلم کے خلاف حیدرآباد میں منگل کے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔

مذہبی اور سماجی تنظیموں نے شہر کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے ۔ تنظیم اسلامی نے جامع مسجد القرآن بائی پاس کے سامنے مظاہرہ کیا جب کہ سماجی تنظیم طوبیٰ ایمان ایجوکیشنل، ہیلتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر شفیع محمد لاکھو، عائشہ شیخ، محمد رفیق خان و دیگر کا کہنا تھا کہ امریکیوں کا توہین رسالت کا مرتکب ہونا، اُن کے اخلاقی دیوالیہ پن کا کُھلا ثبوت ہے اور وہ یورپ میں تیزی سے مذہب اسلام کے پھیلنے کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہود و نصاریٰ اسلام دشمنی میں بہت آگے نکل گئے ہیں۔

لیکن امت مسلمہ کے غیرت مند بیٹے انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ وہ ناموس رسالتؐ کیلیے والدین سمیت سب کچھ قربان کر دینگے۔

مقبول خبریں