شوبز میں کامیابی کے لیے خوبصورتی اضافی خوبی ہے میگھا

اصولوں پر سمجھوتا اور غیر ضروری باتوں میں پڑ کر اپنا وقت ضائع نہیں کرتی


INP September 03, 2014
اصولوں پر سمجھوتا اور غیر ضروری باتوں میں پڑ کر اپنا وقت ضائع نہیں کرتی فوٹو : ایکسپریس

KARACHI: اداکارہ میگھا نے کہا ہے کہ شوبز میں کامیابی کے لیے خوبصورتی اضافی خوبی ہے مگر جب کسی شخص میں اداکاری کا ٹیلنٹ ہو تو یہ سونے پر سہاگے والی بات ہے، اچھا اداکار اپنی بہترین صلاحیتوں سے جلد اپنے آپ کو منوا لیتا ہے۔

اپنے ایک انٹر ویو میں میگھا نے کہا کہ محبت ایک خوبصورت جذبہ ہے جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا، زندگی میں محبت ضرور ی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں غیر ضروری باتوں میں پڑ کر اپنا وقت ضائع نہیں کرتی اور اپنے اصولوں پر کسی سے سمجھوتہ نہیں کرتی ، زندگی میں کامیابی کے لیے انسان کو اچھے اور بامقصد اصول بنانے چاہئیں۔