مستونگ میں نیٹو کے کنٹینرز پر فائرنگ بولان میں 2 ہندو اغوا

قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے ٹرانسپورٹر کو قتل کر دیا، کوئٹہ میں سرچ آپریشن،8گرفتار.


News Agencies/Numaindgan Express September 26, 2012
قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے ٹرانسپورٹر کو قتل کر دیا، کوئٹہ میں سرچ آپریشن،8گرفتار . فوٹو: اے ایف پی

مستونگ کے علاقے غنجہ ڈھوری کے مقام پرنامعلوم مسلح افراد نے نیٹو فورسز کے دوکنٹینرز پرفائرنگ کردی جس سے ایک کنٹینر الٹ گیا۔

تاہم جانی نہیں ہوا۔لیویز موقع پرپہنچ کرعلاقے کی ناکہ بند ی کرکے ملزمان تلاش شروع کردی۔ ا یک اور واقعہ کے دوران مستونگ قومی شاہراہ پر مقامی ٹرانسپورٹر محمد رحیم کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہلاک ۔ دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن میں آٹھ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اورمنشیات برآمد کر لیں۔

این این آئی کے مطابق ضلع بولان کے علاقے بھاگ میں مسلح افراد نے مستونگ سے آئے دو ہندوئوں سونو کمار اور رائو کمارکو اغوا کر لیا گیا ،وہ ایک شادی کی تقریب میں آئے تھے ۔ سوئی کے علاقے میں ایف سی کے کانوائے پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی پر ایک فراری اصغر نامی ہلاک ہوگیا جبکہ 2 کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا گیا۔