گستاخانہ پروگرام کیس شکیل الرحمن شائستہ لودھی وینا ملک اور اسد خٹک اشتہاری قرار

عدالت نے ملزموں کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے


Monitoring Desk September 06, 2014
عدالت نے اس حوالے سے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فوٹو: فائل

گلگت کی مقامی عدالت نے جیو پر گستاخانہ پروگرام کیس میں میر شکیل الرحمن، شائستہ لودھی، وینا ملک اور اسد ملک کو اشتہاری قراردیدیا۔

عدالت نے ملزموں کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ مقامی عدالت نے گستاخانہ پروگرام کیس میں چاروں کو طلب کر رکھا تھا۔ طلبی کیلئے بار بار اشتہارات بھی دیے گئے لیکن اس کے باوجود کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا۔ مسلسل غیرحاضری پر عدالت نے چاروں ملزموں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی، کراچی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آبادکو ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ عدالت نے اس حوالے سے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔