جاوید ہاشمی کا آزاد حیثیت میں ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

آن لائن  جمعـء 12 ستمبر 2014
ضمنی الیکشن لڑنے کے حق میں نہیں تھا لیکن سیاسی جماعتوں کے اصرار پرالیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا، جاوید ہاشمی۔ فوٹو: فائل

ضمنی الیکشن لڑنے کے حق میں نہیں تھا لیکن سیاسی جماعتوں کے اصرار پرالیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا، جاوید ہاشمی۔ فوٹو: فائل

جہانیاں: پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ کسی پارٹی ٹکٹ کی بجائے آزاد حیثیت سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

رابطہ عوام مہم کا آغاز کردیا ہے، لیڈروں کوسیاسی مخالفت بالائے طاق رکھ کر سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیئے۔ انھوں نے سیاسی شخصیات کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ ضمنی الیکشن لڑنے کے حق میں نہیں تھے لیکن سیاسی جماعتوں کے اصرار پر ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، ایم کیوایم سمیت تمام پارلیمانی پارٹیوں نے بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت سیلاب زدگان کوسیاست کی نہیں بلکہ ہماری ہمدردیوں کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔