اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری

چند لوگوں کے سبب 10 فیصد حصص کی نجکاری میں تاخیر ہوئی، اسحاق ڈار اجلاس سے خطاب


Numainda Express September 16, 2014
غیر معمولی حالات کی وجہ سے اوجی ڈی سی ایل کے حصص کی نجکاری میں 3ہفتے کی تاخیر ہوئی, وزیر خزانہ۔ فوٹو: فائل

کابینہ نجکاری کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کے10فیصد جی ڈی آرز کے اجرا کیلئے ٹرانزیکشن سٹرکچر کی منظوری دیدی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی حالات کی وجہ سے اوجی ڈی سی ایل کے حصص کی نجکاری میں 3ہفتے کی تاخیر ہوئی لیکن حکومت کی کوشش ہے کہ چند لوگوں کی وجہ سے وقت کے ضیاع اور مالی نقصان وعالمی سطح پرمتاثر ہونے والی ساکھ کو جتنی جلدی ممکن ہوسکے بحال کیا جائے۔ انھوں نے کہاکہ اس بات سے تکلیف ضرور ہوتی ہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 14ماہ کے دوران سخت محنت کرکے معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اسے چند لوگوں کے عاقبت نااندیش رویہ کی وجہ سے نقصان پہنچا۔