او جی ڈی سی ایل تیل و گیس کی تلاش پر 85 ارب روپے خرچ کریگی

رواں سال تیل وگیس کی تلاش کیلیے19نئے کنویں کھودے، 15 کا ترقیاتی کام مکمل کیا جائیگا،حکام


Business Reporter September 26, 2014
رواں سال تیل وگیس کی تلاش کیلیے19 نئے کنویں کھودے، 15 کا ترقیاتی کام مکمل کیا جائیگا، حکام فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے دوران آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی(او جی ڈی سی ایل) تیل وگیس کی تلاش کے نئے منصوبوں اور پیداوار میں اضافے کے لیے 85 ارب روپے خرچ کرے گی۔

او جی ڈی سی ایل حکام کے مطابق دوران سال کمپنی تیل وگیس کی تلاش کے لیے 19 نئے کنویں کھودے گی جبکہ دیگر 15 کنوؤں کا ترقیاتی کام مکمل کیا جائے گا۔ او جی ڈی سی ایل ملک میں تیل وگیس کی تلاش اور پیداوار کے حوالے سے نمایاں کمپنی ہے جو تیل وگیس کی ملکی پیداوار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے تاکہ مقامی ضروریات کی تکمیل کے لیے درآمدات پر انحصار کو کم سے کم کیا جاسکے، جس کے پیش نظر رواں مالی سال کے دوران کمپنی نے اپنے اہداف کو وسعت دی ہے اور اس کے لیے 50 ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کیا ہے۔