الفلاح تھیٹر میں عابدہ بیگ آصف اقبال اور نسیم وکی لڑ پڑے

نسیم وکی نے تھپڑ مارے، عابدہ بیگ کا الزام’پولیس بلا لی‘ صرف تلخ کلامی ہوئی، اداکار


Showbiz Reporter September 27, 2014
نسیم وکی نے تھپڑ مارے، عابدہ بیگ کا الزام’پولیس بلا لی‘ صرف تلخ کلامی ہوئی، اداکار فوٹو : فائل

الفلاح تھیٹرمیں فنکاروں کے درمیان جھگڑا، اداکارہ عابدہ بیگ نے پولیس بلوالی۔

الفلاح تھیٹرمیں عابدہ بیگ اور آصف اقبال کے درمیان کسی بات پر بحث جاری تھی جوشدت اختیارکرگئی لیکن جب نسیم وکی نے مداخلت کی تو عابدہ بیگ نے ان سے بھی تلخ کلامی کی جس سے جھگڑے میں مزید شدت آگئی، عابدہ بیگ نے پولیس بلالی اور بعد ازاں تھانے میں دراخوست بھی دے دی۔

''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے عابدہ بیگ نے الزام لگایا کہ نسیم وکی نے مجھے تھپڑ مارے جب کہ نسیم وکی کا کہنا ہے کہ میں نے عابدہ بیگ پر ہاتھ نہیں اٹھایا تلخ کلامی ضرور ہوئی ہے کیونکہ ڈرامے کا ڈائریکٹر ہونے کی حیثیت سے میں نے انھیں فحش کلامی سے منع کیا تھا۔ آصف اقبال نے کہا کہ میں نے بھی کوئی زیادتی نہیں کی۔ پروڈیوسر ارشد چوہدری نے کہا معاملہ اسی وقت ختم کرانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن شاید عابدہ بیگ بات بڑھانا چاہتی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں