پاکستان اسٹیل کو مالی پیکیج سے مزید پونے 2 ارب روپے مل گئے

ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ ادا،خام مال خریدا، مرمتی امور نمٹائے، یوٹیلٹی بلز دیے جائینگے


Business Reporter October 01, 2014
پاکستان اسٹیل ملز کی جولائی سے 23 ستمبر تک فروخت 1 ارب 80 کروڑ روپے رہی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پاکستان اسٹیل کو منظور شدہ مالیاتی پیکیج 18 ارب 50 کروڑ روپے کی دوسری سہ ماہی کی پہلی قسط 1 ارب روپے جبکہ چوتھی قسط کے بقایا 75 کروڑ روپے موصول گئے ہیں۔

اس طرح اسٹیل ملز انتظامیہ کو مجموعی طور پر 1 ارب 75 کروڑ روپے کی قسط موصول ہوگئی، موصول ہونے والی رقم سے ادارے کے ملازمین کو 45 دنوں کی تنخواہ یعنی ماہ جولائی 2014 کی نصف اور ماہ اگست 2014 کی مکمل تنخواہ کی ادائیگی کے لیے پے سلپ جاری کردی گئی ہیں۔

اس رقم سے خام مال کے حصول کے لیے ''ایل سی'' کھولی جائے گی اور پلانٹ کی ضروری مرمت ودیکھ بھال کے کام بھی کیے جائیں گے، اس کے علاوہ واجب الادا یوٹیلٹی بلز یعنی کے الیکٹرک، سوئی سدرن گیس اور واٹر اینڈ سیوریج کے بلوں کی ادائیگیوں کو ممکن بنایا جائے گا۔ یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ جولائی 2014 سے 23 ستمبر2014 تک صرف 52 ہزار میٹرک ٹن درآمدی کوئلے اور مقامی خام مال(آئرن اوور) کے استعمال سے تقریباً 1 ارب 80 کروڑ روپے کی فروخت ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں