وزارت تجارت کے اقدامات سے یورپ کو آم برآمد بڑھی خرم دستگیر

ٹی ڈیپ کوای ڈی پی پروجیکٹس پرسہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی


Numainda Express October 04, 2014
ٹی ڈیپ کوای ڈی پی پروجیکٹس پرسہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے استعمال میں شفافیت لائے ہیں، پروجیکٹس کو خوب جانچ پڑتال کے بعد منظور کیا جاتا ہے، اس کے لیے چیک اینڈ بیلنس کا مربوط نظام بھی ترتیب دیاگیا ہے۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت جاری کی ہے کہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے ذریعے شروع کیے گئے پروجیکٹس پر کام کی رفتار سے متعلق سہ ماہی رپورٹ پیش کرے تاکہ فنڈ کے پیسے کا درست استعمال کیا جا سکے، اس کے برآمدات پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت تجارت کے بروقت اقدامات سے یورپین یونین کو پاکستانی آم کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال یورپین یونین نے پاکستانی آم کی 237 کنسائنمنٹس مسترد کیں جس کی وجہ سے وزارت تجارت نے ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ لازم قرار دی جس کی بدولت کوالٹی بہتر ہوئی اور اس سال یورپی یونین نے آم کی محض 2 کنسائنمنٹس رد کیں۔ بورڈ میں زرعی برآمدات میں اضافے کیلیے پاکستان ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ کمپنی کو دوبارہ فعال بنانے اور مالی طور پر خود مختار بنانے کیلیے اس کی ری اسٹرکچرنگ کی سفارش کی گئی۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ویپر ہیٹ ٹریمنٹ پلانٹ کو آئندہ آم کے سیزن سے چلایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں