نادراکے پاس مقناطیسی سیاہی پڑھنے کانظام موجودنہ ہونیکاانکشاف

نادرا کا نظام 2005 سے پہلے بننے والے کئی شناختی کارڈز میں انگوٹھے کے نشانات کی بھی جانچ نہیں کرسکتا


INP October 05, 2014
نادرا نے نظام نہ ہونے کے باوجودعام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کا مشورہ دیا۔ فوٹو: فائل

نیشنل ڈیٹابیس اینڈرجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کے پاس مقناطیسی سیاہی پڑھنے کانظام نہ ہونے کاانکشاف ہوا ہے۔نادراسسٹم 2005سے پہلے بننے والے کئی شناختی کارڈزکے فنگرپرنٹس بھی نہیں پڑھ سکتا۔

نادراکا سسٹم مقناطیسی سیاہی میں شامل لوہے کے ذرات پڑھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ نادراکی آپٹیکل ڈیوائس ریئل ٹائم فنگرپرنٹس کو پڑھ سکتی ہے۔ نادرانے بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے بجائے عام سیاہی استعمال کرنے کامشورہ دیاہے۔ نظام موجودنہ ہونے کے باوجودنادرا نے عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے استعمال کامشورہ دیا۔ عام سیاہی کا پیکٹ 35جبکہ مقناطیسی سیاہی کاپیکٹ 199روپے کاہے۔ نادراکے اس اقدام سے قومی خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں