ٹارگٹ کلنگ کیخلاف آج یوم احتجاج منایا جائے گا حسن ظفر

24 گھنٹے میں7شیعہ افراد کو قتل کیا گیا، دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے


Staff Reporter September 28, 2012
قتل و غارت گری میں امریکا،بھارت اور اسرائیل سمیت بدنام زمانہ ایجنسیاں ملوث ہیں

SRINAGAR: مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ24گھنٹے کے دوران7اہل تشیع کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

نوجوانوں اور عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملت جعفریہ جمعہ کو سندھ بھر میں یوم احتجاج منائے گی، انھوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس اور انتظامیہ کا کریک ڈائون نہ کیا گیا تو پولیس اور انتظامیہ کے دفاتر کا گھیرائو کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ قتل و غارت گری میں امریکا، اسرائیل اور بھارت سمیت بدنام زمانہ ایجنسی بلیک واٹر سمیت دیگر ایجنسیاں ملوث ہیں، قبل ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں جاں بحق ہونیوالے 3 شیعہ نوجوانوں کی نماز جنازہ ایم اے جناح روڈ پر ادا کی گئی، تینوں میتوں کو مولانا حسن ظفر نقوی کی قیادت میں ایم اے جناح روڈ پر لایا گیا۔

جہاں جنازہ جلوس کے شرکا نے دھرنا بھی دیا، علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ صرف ہمارے لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، انھوںنے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ21ستمبر کو''یوم عشق رسولؐ''کے موقع پر لوٹ مار اور جلائو گھیرائو کرنیوالے دہشت گرد عناصر کیخلاف وفاقی وزیر کے بیان کی روشنی میں کاروائی کی جائے۔

مقبول خبریں