پولیس نے چھاپوں اور مقابلوں میں 94 ملزم گرفتار کرلیے

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، منشیات اور شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی گئیں


Staff Reporter October 10, 2014
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، منشیات اور شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی گئیں۔ فوٹو: فائل

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 94 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔

88 چھاپوں اور 6 پولیس مقابلوں کے دوران گرفتار ملزمان سے 14 بندوقیں، ایک دستی بم ، 34 گرام ہیروئن، 330 گرام چرس اور 92 بوتل ملکی و غیر ملکی شراب برآمد کرلی، گرفتار ملزمان میں قتل میں ملوث ایک ملزم، دہشت گردی کا ایک، ڈکیتی و چوری کے 3، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 13، منشیات رکھنے والے 19 اور 3 مفرورو اشتہاری جبکہ مختلف مقدمات میں ملوث 54 ملزمان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں