سوئس حکام کا بینکوں کی سیکرٹ سروس ختم کرنے کا فیصلہ

سوئس حکومت نے 2018 سے کھاتے داروں کی معلومات دیگر ممالک کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے


INP October 11, 2014
سوئس بینک دنیا بھر میں اکاؤنٹس کی معلومات خفیہ رکھنے کے سلسلے میں مشہور ہے۔ فوٹو؛ فائل

سوئس حکام نے سال 2018 سے بینکنگ سسٹم کی خفیہ معلومات ختم کرنے اور دیگر ممالک سے معلومات کے تبادلے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوئس اکاونٹس میں رقم جمع کروانے والے خبردار ہو جائیں کیونکہ سوئس حکومت نے 2018 سے کھاتے داروں کی معلومات خفیہ رکھنے کا طریقہ کار ختم کرنے اور دیگر ممالک کو معلومات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سوئس بینک دنیا بھر میں اکاؤنٹس کی معلومات خفیہ رکھنے کے سلسلے میں مشہور ہے، عالمی معاشی بحران کے بعد سوئس بینک کا یہ طریقہ کار کافی تنقید کا شکار رہا ہے، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ہے، جن کی رقم بینکوں کے خفیہ اکاؤنٹس میں پڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں