منفی پروپیگنڈہ کرنے پر اداکارہ میرا سے نور کے تصادم کا خطرہ

اداکارہ میرا کا ذہنی توازن بگڑ چکا ہے اوراب ان کو علاج کی ضرورت ہے۔ اداکارہ نور


Showbiz Reporter October 19, 2014
میری شخصیت پراس قدرغلط باتیں کی ہیں کہ اب وہ کہیں بھی نظرآئیں تو اس سے ضرور پوچھوں گی، نور ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ میرا کی جانب سے منفی پراپیگنڈہ کرنے کے بعد اداکارہ نور کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا اور نور نے میرا سے لڑائی لینے کا بھی سوچ لیا ہے۔

معلوم ہواہے کہ اداکارہ میراکی جانب سے مختلف پروگراموں میں شرکت کے دوران اداکارہ نور کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کرتی رہی ہیں، جس کا پتہ چلنے پرنور نے اداکارہ میرا سے جھگڑا کرنے کے لیے اس کی تلاش شروع کردی۔ جب اس حوالے سے اداکارہ نور سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ میرا کا ذہنی توازن بگڑ چکا ہے اوراب ان کو علاج کی ضرورت ہے۔

وہ مختلف مقامات پرشوبز کے ایونٹس کے دوران میرے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرتی رہتی ہیں حالانکہ میں واحداداکارہ ہوں جو ان کے لیے مثبت سوچ رکھتی تھی۔ ان کا ویڈیوکلپ منظرعام پرآنے کے بعد فلم انڈسٹری سمیت شوبز حلقوں نے ان کا بائیکاٹ کیا تھا اور سب لوگ اس کے قریب تک جانے سے کتراتے تھے، اس رویے کی میں نے مخالفت کی اور ساتھی اداکاراؤں کوسمجھایا لیکن اداکارہ میرا کی جانب سے فضول گفتگو پر مجھے بے حد افسوس ہے۔ انھوں نے میری شخصیت پراس قدرغلط باتیں کی ہیں کہ اب وہ کہیں بھی نظرآئیں تو اس سے ضرور پوچھوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں