عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں رواں ماہ 11 فیصد کمی

عالمی مارکیٹ میں رواں ماہ خام تیل کی قیمت ساڑے 11فیصد کمی کے بعد81 ڈالرفی بیرل تک گرگئی۔


INP October 27, 2014
روپے کی قدر گھٹنے کے باعث پاکستان میں قیمتوں میں کمی کے اثرات ماند پڑسکتے ہیں، ماہرین۔ فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں رواں ماہ اب تک 11 فیصد کمی ہوچکی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث پٹرول کی قیمت میں کمی کے اثرات ماند پڑسکتے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں رواں ماہ خام تیل کی قیمت ساڑے 11فیصد کمی کے بعد81 ڈالرفی بیرل تک گرگئی جوجون2012 سے اب تک کی کم ترین سطح ہے۔ لندن برینٹ کے سودے بھی رواں ماہ 8 فیصد کمی کے ساتھ 56 ڈالر فی بیرل پر آگئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق چین اوریورپ کی جانب سے طلب میں کمی اوررسد میں اضافہ کا باعث ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی قیمتوں میں کمی پرپاکستانی عوام کو آئندہ ماہ3 سے 5 روپے فی لیٹر تک ریلیف مل سکتا تھا تاہم روپے کی قدر میں گزشتہ ہفتے ڈیڑھ روپے کمی کے باعث ریلیف3 روپے گھٹ کرڈیڑھ روپے تک محدود ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں