کراچی حصص مارکیٹ میں تیزی 140 پوائنٹس کا اضافہ

تیزی کے باعث41.41 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید33 ارب59 لاکھ 26 ہزار121 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


Business Reporter October 28, 2014
تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس140.47 پوائنٹس بڑھ کر30238.96 ہوگیا فوٹو: آن لائن/فائل

چینی فنڈڈ بینک کی جانب سے پاکستان میں بڑے ڈیم کا تعمیراتی منصوبہ جلد شروع ہونے کی اطلاعات کے بعد سیمنٹ کی کھپت بڑھنے کے امکانات اور لسٹڈ کمپنیوں کے بہترین نتائج کے اعلانات نے کراچی اسٹاک ایکس چینج کی سرگرمیوں پر مثبت تاثر کو برقرار رکھا اور پیر کو بھی مارکیٹ میں تیزی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی30100 اور 30200 پوائنٹس کی دوحدیں بحال ہوگئیں۔

تیزی کے باعث41.41 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید33 ارب59 لاکھ 26 ہزار121 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ آئل اینڈ گیس سیکٹر میں فروخت کا رحجان برقرار رہا لیکن سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری رحجان غالب رہا، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر35 لاکھ95 ہزار279 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا بھی کیا گیا لیکن اس انخلا کے باجود مارکیٹ مثبت زون میں رہی کیونکہ کاروباری دورانیے میں مقامی کمپنیوں کی جانب سے21 لاکھ15 ہزار588 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے50 ہزار727 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے6 لاکھ62 ہزار563 ڈالراور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے7 لاکھ66 ہزار402 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔

تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس140.47 پوائنٹس بڑھ کر30238.96 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس96.96 پوائنٹس کے اضافے سے20074.26 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 331.82 پوائنٹس کے اضافے سے48577.92 ہوگیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 24 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر14 کروڑ57 لاکھ51 ہزار 860 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار396 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں164 کے بھاؤ میں اضافہ، 208 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں رفحان میظ کے بھائو449.99 روپے بڑھ کر 11449.99 روپے اور کولگیٹ پامولیو کے بھائو76 روپے بڑھ کر1596.10 روپے ہوگئے جبکہ انڈس ڈائنگ کے بھائو39 روپے کم ہوکر745 روپے اور اٹلس بیٹری کے بھائو28.34 روپے کم ہوکر725.77 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں