جمہوریت کیلیے پاکستان اور فرانس کی سوچ ایک جیسی ہے بلاول

دونوں ملکوں کے تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں، چیئرمین پی پی


INP October 28, 2014
پیپلز پارٹی نے انتقام کی سیاست کے بجائے مفاہمت کی سیاست کو رواج دیا، بلاول بھٹو۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجیدکے اعزاز میں پیرس کی میئر سیلوی اتمان میری نے استقبالیہ دیا۔

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہاکہ پاکستان اور فرانس کے درمیان انتہائی دوستانہ تعلقات استوار ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں، پاکستان نے ملکی اور عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، اس وقت بھی پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف آپریشن کر رہی ہے جو کامیابی سے جاری ہے، بلاول نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے انتقام کی سیاست کے بجائے مفاہمت کی سیاست کو رواج دیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں