سعودی نصاب تعلیم میں کتابت کی سنگین غلطی پرعوام کا شدید ردعمل

غلطی چوتھی جماعت میں تجوید کی کتاب میں ہوئی،حکومت کا حکام کے خلاف کارروائی کا حکم


INP November 03, 2014
شہریوں نے محکمہ تعلیم کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غلطی کی اصلاح کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات کے مستقل تدارک کے لیے عملی اقدامات کریں۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں اسکول کے نصاب میں چوتھی جماعت میں شمال تجوید کی ایک کتاب میں قرآنی آیت کی کتابت کی غلطی کی نشاندہی کے بعد عوام کا شدید ردعمل۔

حکومت نے غلطی کی درستی کے ساتھ لاپرواہی برتنے والے متعلقہ حکام کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کا حکم دیدیا۔سعودی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نصاب میں شامل تجوید کی ایک کتاب میں سورہ النحل کی آیت نمبر تین غلط لکھی گئی ہے۔ جس کے بعد نصاب تعلیم کی تیاری، اس کی تدوین واشاعت اور مسودات پر نظرثانی کرنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ شہریوں نے محکمہ تعلیم کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غلطی کی اصلاح کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات کے مستقل تدارک کے لیے عملی اقدامات کریں۔