بیٹے کی وجہ سے فلموں کے انتخاب میں محتاط ہوں اکشے کمار

ایسے فلمی پروجیکٹ کرنا چاہتا ہوں جنھیں دیکھ کر میرا بیٹا لطف اندوز ہوسکے، اکشے کمار


APP November 06, 2014
ایسے فلمی پروجیکٹ کرنا چاہتا ہوں جنھیں دیکھ کر میرا بیٹا لطف اندوز ہوسکے، اکشے کمار فوٹو: فائل

اداکار اکشے کمار نے کہا کہ وہ ایسی فلمیں کرنے کے متمنی ہیں جنھیں دیکھ کر ان کے لیے انجوائے کرسکیں۔

بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انھیں فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے دو دہائیاں ہوچکی ہیں اب وہ ایسے فلمی پروجیکٹ کرنا چاہتے ہیں جنھیں دیکھ کر ان کا بیٹا انجوائے کرسکے، وہ 100 کروڑ، 200 کروڑ کلب والی ایکشن فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتے بلکہ ایسی فلموں میں کام کرنے کے متمنی ہیں جن کو ان کا بیٹا دیکھ کر خوش ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا ایسی طبیعت کا مالک ہے کہ جب اسے کوئی پسند نہیں آتا وہ ان کے پاس آکر کھلم کھلا ناپسندیدگی کا اظہار کرتا ہے اسی وجہ سے انھیں نہ صرف خود میں بہتری لانے میں مدد ملتی ہے بلکہ اب فلموں کے انتخاب کے حوالے سے ان کا رویہ محتاط ہوگیا ہے۔