یمن میں امریکی ڈرون حملوں میں القاعدہ کے 20 شدت پسند ہلاک

ڈرون حملے صوبے ردعہ میں ہوئے، شیعہ حوثی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں، 33 افراد ہلاک


INP November 06, 2014
ڈرون حملے صوبے ردعہ میں ہوئے، شیعہ حوثی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں، 33 افراد ہلاک فوٹو: فائل

یمن میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں امریکا کو مطلوب القاعدہ لیڈر اور عسکریت پسندگروپ انصار الشریعہ کے مقامی رہنما سمیت20 شدت پسند مارے گئے، جبکہ شیعہ حوثی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں 33 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے وسطی صوبے ردعہ میں 2 ڈرون حملے کیے گئے، ڈرون حملوں میں مبینہ طور پر القاعدہ کے20 شدت پسند ہلاک ہوئے، ذرائع کے مطابق صرف امریکا ہی یمن میں ڈرون حملوں کی کارروائی کر رہا ہے، تاہم ابھی امریکا کی جانب سے تصدیق نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں