عامر خان کی فلم ’’ پی کے ‘‘ کا پہلا گانا لانچ کر دیا گیا

گانے کا ٹائٹل ’’ ٹھرکی چھوکرو‘‘ ہے، راجستھان کے علاقائی گلو کار سواروپ خان نے یہ گانا بے حد خوبصورتی سے گایا ہے۔


Showbiz Desk November 09, 2014
فلم میں راجھستانی ثقافت کا عنصر دکھائی دیتا ہے، فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔ فوٹو : فائل

HYDERABAD: مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی نئی فلم '' پی کے '' کا پہلا گانا لانچ کر دیا گیا۔

ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے فلم '' پی کے'' کی مختصر جھلک لانچ کرنے کے بعد اب فلم کا پہلاگانا دہلی میں خصوصی تقریب کے دوران لانچ کیا۔ فلم کی زیادہ تر عکسبندی بھی دہلی میں کی گئی ہے ۔ اس موقع پر عامر خان سمیت فلم کی دیگر کاسٹ بھی موجود تھی۔ اس گانے کا ٹائٹل '' ٹھرکی چھوکرو'' ہے ۔

فلم میں راجھستانی ثقافت کا عنصر دکھائی دیتا ہے ۔ راجستھان کے علاقائی گلو کار سواروپ خان نے یہ گانا بے حد خوبصورتی سے گایا ہے اور بے حد خوبصورتی سے عامر خان پر فلمایا گیا جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں