جیکولین فرنینڈس اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ’’ڈیفی نیشن آف فیئر‘‘ میں طالبہ بن گئیں

بالی ووڈ کی طرح اب ہالی ووڈ میں بھی اپنے مداحوں کو اسی انداز میں کامیاب ہوتا دکھائی دوں گی، جیکولین فرنینڈس


Showbiz Desk November 10, 2014
جیکولین فرنینڈس ان دنوں اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ’’Definition of Fear‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ مسٹر دبنگ سلمان خان کے ساتھ فلم ''کک '' میں کام کرنے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی سری لنکن اداکارہ جیکولین فرنینڈس ان دنوں اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ''Definition of Fear'' کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے ان دنوں کینیڈا میں ہیں۔

جیکولین نے اپنے ایک تازہ ٹویٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ اس ہالی ووڈ فلم میں ایک طالبہ کا کردار ادا کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں اداکارہ نے اس فلم کا اپنے ایک سین کی پہلی جھلک بھی ٹوئیٹر پر اپ لوڈ کیا ہے جس میں وہ ایک کتاب پکڑے یونیورسٹی کیمپس میں ایک راہداری کی دیوار کا سہار لیے اداس سی کھڑی نظر آ رہی ہیں۔ ٹوئیٹر پر اپنی نئی فلم کے ایک سین کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے جیکولین نے لکھا ہے کہ'' تصویر دیکھ کر اندازہ لگائیں کہ اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم میں کون سا کردار نبھا رہی ہوں''۔

بالی ووڈ میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے کے بعد خوابوں کی دنیا ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد جیکولین کا کہنا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ وہ بالی ووڈ کی طرح اب ہالی ووڈ میں بھی اپنے مداحوں کو اسی انداز میں کامیاب ہوتا دکھائی دوں گی۔ اس فلم ''ڈیفی نیشن آف فیئر'' میں جیکولین کے ساتھ ہالی ووڈ اسٹار کیتھرین بیرل' مرسڈیز پاپالیا اور بلیتھ ہوبارڈ بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ اگرچہ اس فلم میں جیکولین کے کردار سے متعلق ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا ہے مگر ان کی ٹویٹ کی گئی پہلی جھلک سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ وہ ایک یونیورسٹی کی طالبہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ بالی ووڈ میں جیکولین نے شہرت پانے کا سہرا سلمان خان کے سر باندھا ہے کیونکہ مختلف تقاریب میں سلمان خان کے ساتھ فلم ''کک'' کی تشہیری مہم کے دوران پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ وہ ہر جگہ سلمان خان کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے نظر آئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو شہرت فلم ''کک '' سے ملی اس سے پہلے نہیں تھی اور یہ سب کچھ سلمان خان کی بدولت ہی ہوا۔ جیکولین نے فلم ''کک '' سے پہلے تین ہٹ فلمیں بھی دی ہیں جن میں ''مرڈر 2 '' پھر ''ہاؤس فل 2'' اور اسی طرح ''ریس 2 '' شامل ہیں۔

ان فلموں سے پہلے جیکولین نے جن فلموں میں اداکاری کی وہ ہٹ نہیں ہو پائی تھیں جن میں ان کی پہلی بالی ووڈ فلم ''الہ دین '' بھی شامل ہے۔ دوسری طرف کینیڈا میں اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ لوگ بالی ووڈ کی طرح ہالی ووڈ میں بھی ان کے کام کو سراہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں