سپریم کورٹ وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت آج ہوگی

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ آج سے وزیر اعظم نااہلی کیس کی سماعت کرے گا۔


INP November 10, 2014
توہین عدالت کے2 اہم ترین کیس اور سزائے موت کے قیدیوں کے مقدمات بھی سنے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے10 نومبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل کردہ 7 بینچ آج (پیر) سے اسلام آباد اور کوئٹہ میں مختلف کیسوں کی سماعت کریں گے۔

رواں ہفتے کے دوران 2 لارجر بینچوں کے علاوہ پانچ دیگر بینچ کام کریں گے، جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ آج سے وزیر اعظم نااہلی کیس کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس ناصر الملک11 نومبر کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بینچ

نمبر ایک میں جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اقبال حمید الرحمن اور جسٹس قاضی فائز عیسی، بینچ نمبر 2 میں جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اعجاز چوہدری، بینچ نمبر 3 میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید شیخ اور جسٹس دوست محمد خان شامل ہیں جبکہ بینچ نمبر4 میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس امیر ہانی مسلم اور بینچ نمبر 5 میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس عمر عطا بندیال مقدمات کی سماعت کریں گے۔

سزائے موت کے قیدیوں کے مقدمات کی سماعت کے لیے جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس امیرہانی مسلم ، جسٹس اعجاز خان اور جسٹس اعجاز چوہدری، پہلا لارجر بینچ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں کوئٹہ میں وزیراعظم نااہلی کیس اور دیگر مقدمات کی سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ رواں ہفتے توہین عدالت کے2 اہم ترین مقدمات کی سماعت کرے گی جس کیلیے5 رکنی لارجر بینچ اور 2 رکنی بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس ناصر الملک، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل5 رکنی بینچ اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے4 رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کرے گا جبکہ دوسرے توہین عدالت مقدمے میں سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کیخلاف احسن الدین شیخ کی جانب سے دی گئی درخواست کی سماعت کی جائے گی، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم پرمشتمل2 رکنی بینچ10 نومبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں