100 یا 200 کروڑ کمانے نہیں بیٹے کے لیے فلم بناتا ہوںاکشے

بیٹا پاس آکر کہتا ہے اسے فلم سمجھ نہیں آئی یا بیکار لگی تو مجھے اچھا نہیں لگتا، اکشے کمار


Showbiz Desk November 11, 2014
اکشے کا خیال ہے کہ بالی وڈ میں کسی بھی کام کے لیے وقت کا پابند ہونا بہت ضروری ہے۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ کے اداکار اکشے کمار اپنے اسٹنٹس سے مسلسل شائقین کو حیران کرتے آئے ہیں۔

دوسرے بڑے اداکاروں کے مقابلے وہ سال میں کئی فلمیں کرتے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسی فلمیں نہیں کرنا چاہتے جو 100 یا 200 کروڑ روپے کی کمائی کریں۔ اکشے کہتے ہیں کہ وہ پیسوں کے لیے نہیں بلکہ صرف اپنے بیٹے کے لیے فلمیں کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا ''میں اچھی فلمیں کرنا چاہتا ہوں' میرا بیٹا میرے پاس آ کر کہتا ہے کہ اسے فلم سمجھ نہیں آئی، اسے فلم بیکار لگی تو مجھے اچھا نہیں لگتا' میں ایسی فلمیں کرنا چاہتا ہوں جو اسے پسند بھی آئیں اور سمجھ بھی''۔

اکشے کی اس سال فلم ''ہالی ڈے'' اور ''اِٹس انٹرٹینمنٹ'' کے بعد گزشتہ ہفتے ''شوقینز'' ریلیز ہوئی ہے اور ''شوقینز '' نے باکس آفس پر 18.5 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔ اکشے کا خیال ہے کہ بالی وڈ میں کسی بھی کام کے لیے وقت کا پابند ہونا بہت ضروری ہے۔ میری نئی آنیوالی فلم ''بے بی'' ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں