’’سایۂ خدائے ذوالجلال ‘‘ میں کام کرنے سے معذرت کر لی تھی شان

فلم کے اسکرپٹ اوردیگر پروجیکٹ میں مصروفیت کی وجہ سے میں نے اس فلم کا حصہ بننے سے منع کیا، شان


Showbiz Reporter November 11, 2014
پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں، شان فوٹو : فائل

اداکارشان نے کہا ہے کہ فلم ''سایہ خدائے ذوالجلال'' میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلم کے پروڈیوسر سے میرا دوستانہ تھا اور وہ فلم میں مرکزی کردار کے لیے مجھے سائن کرنا چاہتے تھے لیکن فلم کے اسکرپٹ اوردیگر پروجیکٹ میں مصروفیت کی وجہ سے میں نے اس فلم کا حصہ بننے سے منع کیا مگر کچھ لوگ جان بوجھ کرمنفی پراپیگنڈہ کررہے ہیں ۔جس سے ان کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

شان نے کہا کہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اورمیں ہرپاکستانی فلم کے بہترکاروبارکے لیے دعاگو ہوں۔ دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر ڈاکٹر توصیف پاشا کا کہنا تھا کہ فلم اسٹارشان نے تاحال میری فلم میں کوئی سین عکسبند نہیں کروایا لیکن وہ جلد ہی میری فلم کا حصہ بنیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں