نئی چوپڑا گرل منارا کی پہلی فلم ’’ضد‘‘ کے گانے ’’تو ضروری‘‘ کی ویڈیو جاری

سنیدھی چوہان اور شارب صابری کی آوازوں میں ریکارڈ کیا جانے والا گانا منارا اور کرن ویر سنگھ پر عکس بند کیا گیا ہے


Showbiz Desk November 12, 2014
شروع سے بالی ووڈ میں کام کرنا چاہتی تھی اپنی کزن پریانکا کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر ضد میں کام کررہی ہوں، منارا چوپڑا فوٹو : فائل

بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی نئی چوپڑا گرل منارا کی پہلی بالی ووڈ فلم '' ضد'' کے گانے '' توضروری کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔

سنیدھی چوہان اور شارب صابری کی آوازوں میں ریکارڈ کیا جانے والا یہ محبت بھرا گانا منارا اورفلم کے ہیرو کرن ویر سنگھ پر عکس بند کیا گیا ہے۔ شکیل عظمی کی شاعری پر مبنی اس گانے کی موسیقی شارب اور توشی نے ترتیب دے ہی جب کہ فلم کی ہدایات وویک اگنی ہوتری دے رہے ہیں اطلاعات کے مطابق ابھنیو سنہا کی پروڈکشن میں تیار کی جانیوالی یہ فلم 28 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منارا کا کہنا ہے کہ اس نے یہ اپنی سپراسٹار کزن پریانکا کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر حاصل کی ہے ۔منارا جو اس سے قبال باربی ہنڈاکے نام سے جانی جاتی رہی ہیں ہے کا کہنا ہے کہ میں نے فلم کے لیے ہاں کرنے سے قبل پریانکا سے مشورہ ضرور لیا تھا، میں نہیں سوچتی کہ کوئی مجھے صرف اس وجہ سے فلم میں کام دے سکتا ہے کہ میں پریانکا کی بہن ہوں، بالی ووڈ میں اپنا ایک الگ مقام بنانا چاہتی ہوں، بہت زیادہ مقابلہ بازی ہونے کی وجہ سے مجھے اپنے خاندان والوں کا مکمل ساتھ حاصل ہے مگر اس وقت سخت اضطراب کا شکار ہوجاتی ہوں جب میرا موازنہ میری بہنوں سے کیا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری شروع سے ہی بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش تھی اور اسی لیے جب ضد کے لیے آڈیشن میں حصہ لیا اور فلم میں مرکزی کردار کے لیے منتخب ہوگئی جس کے بعد ہدایتکار وویک اگنی ہوتری نے کردار کو بہتر طریقے سے اداکرنے کے لیے کچھ ٹپس دیں۔ منارا نے بتایا کہ بالی ووڈ میں میری پہلی فلم ''ضد'' کے ٹریلر کو شائقین کی طرف سے بہت اچھا رسپانس ملا ہے اور اسے اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد پسند کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں