اورکزئیفورسزکی گولہ باری14شدت پسندہلاک

کوہاٹ میںپولیس وین پربم حملہ،2 اہلکارزخمی،باڑہ میںگولہ گرنے سے خاتون جاں بحق


News Agencies/Numaindgan Express September 30, 2012
اپراورکزئی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسزنے آپریشن کے دوران 14 شدت پسندہلاک. فوٹو: ایکسپریس

اپراورکزئی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسزنے آپریشن کے دوران 14 شدت پسندہلاک۔

جبکہ 4 ٹھکانے تباہ کردیے۔ فورسز نے خادیزئی اورمامو زئی میںمشتبہ ٹھکانوں پربھاری توپخانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں، فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔ادھرکوہاٹ کے نواحی علاقے شادی خیل میں پولیس کے موبائل وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا،وین کومعمولی نقصان پہنچا جبکہ 2اہلکار زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں 10کلو بارود استعمال کیاگیا۔باڑہ میں مارٹر گولہ گرنے سے ایک خاتون جان بحق جبکہ دو زخمی ہوگئیں۔ دریں ا ثنامہمند ایجنسی میںشرپسندوں نے بجلی کے 2ٹاوراڑا دیے، علاقائی ذمے داری کے تحت 6افرادکو گرفتارکرلیاگیا۔ بنوں میں فورسز نے چھاپہ مارکرایک گھر سے 4میزائل تحویل میں لے لیے تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔