میں ابھی تک ایک اسٹار نہیں بن پائی عالیہ بھٹ

والد مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ میرےمتعلق سوچتےہیں کہ میں ایک مکمل اسٹارہوں مگرمیں ابھی تک خود کوایسا نہیں سمجھتی،عالیہ بھٹ


Showbiz Desk November 19, 2014
اسٹار بننے کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے اور میں تو ابھی ابتدا میں ہی ہوں، عالیہ بھٹ فوٹو: فائل

SUKKUR: بالی ووڈ میں اوپر تلے ہٹ فلمیں دینے کے باوجود عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ میں ابھی تک ایک اسٹار نہیں بن سکی ہوں ۔

ایک انٹر ویو کے دوران عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میرے والد مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ میرے متعلق سوچتے ہیں کہ میں ایک مکمل اسٹار ہوں مگر میں ابھی تک خود کو ایسا نہیں سمجھتی کیونکہ میں نے ابھی صرف چار ہی فلمیں کی ہیں اور میرے نزدیک اسٹارڈم باڈی ورک کے ساتھ آتا ہے اور مجھ میں ابھی تک یہ خوبی پیدا نہیں ہوئی ۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ بچپن میں والدہ سے اکثر اپنے نام کا مطلب پوچھتی تو جواب ملتا تھا کہ اس کا مطلب آسمان میں بہت اونچی کوئی چیز ہے جس پر میں بہت بے چین ہوجایا کرتی تھی اور آسمان کی طرف دیکھتی تو مجھے ستارے نظر آتے تھے جس پر مین کہتی تھی کہ میں ایک ستارہ ہوں مگر اب حقیقت میں سمجھ پائی ہوں کہ اسٹار بننے کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے اور میں تو ابھی ابتدا میں ہی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں