مارننگ شو ’’ست رنگی‘‘ نے کامیابی کی ہیٹ ٹرک کرلی

شو میں ناظرین نے فون کالز اور فیس بک کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیاجب کہ اداکارجاوید شیخ نے بھی شو مین شرکت کی۔


Showbiz Reporter November 20, 2014
’’ست رنگی‘‘ کے آج کے شو میں نامور اداکارہ بشریٰ انصاری بھی خصوصی طو رپر شرکت کریں گی۔ فوٹو : ایکسپریس

ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کیا جانے والا شو اپنی کامیابی کی ہٹ ٹرک کرتے ہوئے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔

گزشتہ روز مارننگ شو ''ست رنگی'' میں جو کہ خود بہترین Fitness Expertہے اور ''ست رنگی'' کے Segment''The Good Life'' میں شکیلہ حسن نے خواتین اورمرد حضرات کو دی بہترین Tips''ذہنی تناؤ'' کے لیے اورکرائی Exercise جس سے ذہنی تناؤ کم کیا جاسکتا ہے۔ ناظرین نے فون کالز اور Facebook کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فٹنس کے حوالے سے سوالات کیے اور جب اداکارجاوید شیخ نے ''ست رنگی'' میں شرکت کی تو شو کومزید چار چاند لگ گئے۔

شو کی میزبان جویریہ سعود نے ان کا تعارف کرواتے ہوئے کہاکہ جاوید شیخ بننے جارہے ہیں دوبارہ باپ' بھارتی فلم میں ایکٹررنبیرکپور کے' جس پرجاویدشیخ نے فلم کی تفصیل بتائی جب کہ شومیں اداکار جاوید شیخ نے لوگوں کے سوالات کے جواب بھی دیے اور کالرز کو انعامات بھی دیے گئے۔

بعدازاں اداکار جاوید شیخ نے اپنی فلم کا گانا ''دل ہوگیا تیرا دیوانہ'' بھی گایا۔ شو کی میزبان جویرہ سعود نے پروگرام کے آخر میں دیکھنے والوں کو خوشخبری کہ اس ہفتے22نومبر کو صبح سے شام تک ''ایکسپریس '' کی جانب سے ''ایکسپریس فیملی فیسٹیول'' کے لیے لاہور جارہی ہے جہاں سب فیملیز ان سے براہ راست مل سکیں گی۔ ''ست رنگی'' کے آج کے شو میں ایکسپرٹ عظیم جعفری جو کہ مشہور Astrologer ہیں بھی موجود ہوں گے جو کہ ستارے کیا کہتے ہیں پرگفتگوکرینگے۔ جب کہ نامور اداکارہ بشریٰ انصاری بھی اس شو میں خصوصی طو رپر شرکت کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں