کراچی واٹر بورڈ صارفین کی خدمت کررہا ہے شرجیل میمن

فراہمی ونکاسی آب کی بہترسہولتیں فراہم کرنا افسران واسٹاف کے پیشہ ورانہ فرائض میں شامل ہے، شرجیل میمن


Staff Reporter November 22, 2014
شہریوں کی جانب سے ملنے والی تمام شکایات کا بروقت تدارک کیاجائے، شرجیل میمن۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیربلدیات اطلاعات وچیئرمین کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈشرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ واٹربورڈ اپنے صارفین کی خدمت کررہا ہے، فراہمی ونکاسی آب کی بہترسہولتیں فراہم کرنا افسران واسٹاف کے پیشہ ورانہ فرائض میں شامل ہے۔

فراہمی ونکاسی آب کی سہولتوں کو یقینی بنایاجائے اور شہریوں کی جانب سے ملنے والی شکایات،خواہ وہ کسی بھی ذریعے سے مو صول ہوں ان کا فوری تدارک کیا جائے، چیئرمین واٹر بورڈکی ہدایت پر ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ نے واٹر بورڈکے تمام سینئر افسران کو شہریوں کی شکایات کافوری ازالہ کرنیکی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکایت کنندہ سے پوری تفصیلات اور معلومات حاصل کی جائیں،اس سلسلے میں شہر میں قائم واٹر بورڈ کے تمام ایگزیکٹو انجینئرز کے دفاتر میں شکایتی رجسٹر موجود ہوں جن میں شکایت نمبر و تاریخ بھی درج کی جائے۔

ہرایگزیکٹو انجینئر موصول ہو نے والی تمام شکایات کے ازالے کا ذمے دارخود ہوگا، شکایات کا ازالہ بلاتاخیرکیاجائے اوراس سلسلے میں تمام چیف انجینئرز ضلع کی سطح پر مناسب اور واضح حکمت عملی وضع کریں، افسران فیلڈ میں جانا معمولات میں شامل کر لیں، فراہمی ونکاسی آب کے نظام کو رواں رکھنا اور مناسب حکمت عملی کے ذریعے شہر کے ہر علاقے اور آخری کونے تک پانی پہنچایا جائے اس سلسلے میں گزشتہ ہدایات کو بھی مد نظر رکھا جائے، شہر میں سیوریج اوور فلو کی شکایات پر پوری توجہ دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں