کوئی مائی کا لال سندھ تقسیم نہیں کرسکتا جلال شاہ

نیا بلدیاتی نظام مشرف کے نظام سے بھی بدتر ہے، پی پی اب بینظیر بھٹو کی پارٹی نہیں رہی۔


Nama Nigar October 01, 2012
اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں، ٹھٹھہ میں جلسے سے قادر مگسی و دیگر کا بھی خطاب۔ فوٹو: فائل

لاہور: سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہپیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کا بلدیاتی نظام مشرف دور کے نظام سے بھی بدتر ہے۔

سندھ بچائو کمیٹی کے زیر اہتمام ٹھٹھہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب تک سندھی زندہ ہیںکوئی مائی کا لال سندھ کو تقسیم نہیں کرسکتا۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ پیپلزپارٹی اب شہید رانی کی پارٹی نہیں رہی، یہ اب زرداری کی پارٹی بن گئی ہے جس نے سندھ کا سودا کردیا۔ پیپلزپارٹی کے تمام اراکین اسمبلی سندھ کے غدار ہیں جنہوں نے ایک تنظیم کے کہنے پر یہ کالا قانون پاس کیا جس کی ہم مخالفت کرتے رہیں گے اور سندھ کے ٹکڑے نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ بینظیر کو کس نے شہید کیا۔ جلسے سے ڈاکٹر صفدر سرکی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں، وہ سندھ کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں۔ اس موقع پر جیے سندھ قومی محاذ کے سینئر نائب صدر آکاش ملاح، عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر ڈاڈا قادر رانٹو، علی حسن چانڈیو، ریاض چانڈیو، الٰہی بخش چاچڑ، دودو دیشی، ابرار قاضی، اظہر خان جتوئی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جلسیکے شرکا نے زبردست ہوائی فائرنگ بھی کی۔ جلسے میں مسلم لیگ نون کے غوث علی شاہ اور عوامی تحریک کے ایاز لطیف پلیجو کو بھی شرکت کرنا تھی تاہم وہ نہیں پہنچے۔

مقبول خبریں