فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریںمصطفی قریشی

فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی گروپ ہیں اور ہر کوئی اپنے مفادات کو دیکھ رہا ہے، مصطفی قریشی


INP November 25, 2014
ہمیشہ کوشش ہے کہ فلم انڈسٹری میں گروپ بندی ختم کرائوں اور تمام لوگ مل جل کر چلیں، سینیر اداکار فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں تو فلم انڈسٹری صرف مضبوط نہیں ہو گی بلکہ دوڑے گی۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ بدقسمتی سے فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی گروپ ہیں اور ہر کوئی اپنے مفادات کو دیکھ رہا ہے، گروپ بندی فلم انڈسٹری میں ہو یا کہیں اور اس سے ہمیشہ نقصان ہوتا اور میں نے ہمیشہ کوشش ہے کہ فلم انڈسٹری میں گروپ بندی ختم کرائوں اور تمام لوگ مل جل کر چلیں لیکن ایسا نہیں ہو رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں