ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار اسکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی شان

فلم انڈسٹری کےمستقبل کے لیے جدت کےساتھ منصوبہ بندی کی جائے اوراب وقت آ گیا ہےکہ فارمولہ فلموں سےپیچھا چھڑایاجائے، شان


INP November 28, 2014
مارے ڈائریکٹرز کو اب جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کرنا چاہئے، شان فوٹو:فائل

فلم اسٹار شان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے مستقبل کے لیے جدت کے ساتھ منصوبہ بندی کی جائے اور اب وقت آ گیا ہے کہ فارمولہ فلموں سے پیچھا چھڑا یا جائے اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق فلمیں پیش کی جائیں۔

ایک انٹر ویو میں فلم اسٹارشان نے کہا کہ ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار اسکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی کیونکہ جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پزیرائی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب روائتی فلموں کا دور یکسر بدل چکا ہے اب ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگئی اور ایسی فلمیں بنانا ہوں گیں جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں۔

اداکارشان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈائریکٹرز کو اب جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کرنا چاہئے اور میرے خیال میں اس کے لئے دیگر ممالک جاکر اس حوالے انہیں کورسز بھی کرنے چاہئیں۔