سی وی ایس اے نظام جرائم کی تفتیش میں موثر ہے گریگ مارٹن

سی وی ایس اےII جرائم کے تمام واقعات کی تفتیش میں کارآمد اور موثر نظام ہے، گریگ مارٹن


Staff Reporter November 28, 2014
پولیس کے تفتیشی افسران کی تربیت کو وسعت دی جائے، تفتیش کے لیے سافٹ ویئرکے باقاعدہ آغاز سے اس کے ریکارڈ کو محفوظ کیا جائے ۔آئی جی سندھ۔ فوٹو: فائل

لاہور: پولیس افسران کے لیے مرکزی پولیس دفتر میں کمپیوٹر وائس اسٹرلیس اینالائزرII (سی وی ایس اے ٹو) کا تعارفی سیشن ہوا۔

سیشن کا اہتمام ڈی آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر جمیل خان نے کیا جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پیز نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی چیف خصوصی تفتیش میسوری امریکا گریگ مارٹن نے سی وی ایس اے کے امور اور تفتیش میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سی وی ایس اےII جرائم کے تمام واقعات کی تفتیش میں کارآمد اور موثر نظام ہے جو وقوعے کے گواہان سمیت تفتیش کے حوالے سے گرفتار ملزمان کے بیانات کے عمل میں موثر ثابت ہوا اس کے تنائج 90 فیصد سے زائد درست ہوتے ہیں۔

سی وی ایس اےII کا استعمال انتہائی آسان ہے، کمپیوٹر سے مائیکروفون منسلک کرنے کے بعد زیرتفتیش ملزمان اورگواہان سے کیے جانے والے سوالات اور بیانات پر ان کی آوازوں کا گراف بنتا ہے ، سافٹ ویئر آواز کے اتار چڑھاؤ کو بھانپ کر سچ اور جھوٹ ثابت کردیتا ہے، سافٹ ویئر ٹیلیفون کالز کی نہ صرف ریکارڈنگ کرتا ہے بلکہ ریکارڈ کی گئی آواز کو براہ راست گراف میں تبدیل کرتا ہے، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ پولیس کے تفتیشی افسران کی تربیت کو وسعت دی جائے، تفتیش کے لیے سافٹ ویئرکے باقاعدہ آغاز سے اس کے ریکارڈ کو محفوظ کیا جائے ۔

مقبول خبریں