لگتاہے خلائی اسٹیشن پر زندگی گزاررہاہوںجولین اسانج

یقین ہے ایک دن ضرورایکواڈورپہنچ جاؤنگا، سفارتخانے میں محصوروکی لیکس کے بانی کا انٹرویو


AFP October 01, 2012
یقین ہے ایک دن ضرورایکواڈورپہنچ جاؤنگا، سفارتخانے میں محصوروکی لیکس کے بانی کا انٹرویو ، فوٹو : اے ایف پی

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج جوان دنوں ایکواڈورکے سفارتخانے میں محصورہیں۔

انہوں نے اتوارکوایک انٹرویومیں کہاہے کہ انھیں اب ایسا لگتاہے کہ وہ چاندپرزندگی گزاررہے ہیں تاہم انھیں یقین ہے کہ وہ ایک دن ضرورایکواڈورپہنچ جائیں گے۔جولین اسانج نے سویڈن کے حوالے کیے جانے سے بچاؤکے لیے 19جون کو لندن میں ایکواڈورکے سفارتخانے میں پناہ لے لی تھی ۔سویڈن میں انھیں جنسی جرائم کے مقدمات کا سامناہے۔