نوازشریف وفاق اور عمران کے پی میں ناکام ہوگئے خورشید شاہ

لڑنے سے نہ اقتدار ملے گا نہ بچے گا تاہم عمران خان مطالبے کرنا چھوڑ دیں، قائد حزب اختلاف لیڈر


INP/Numainda Express December 11, 2014
مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف عوام کی خاطر مذاکرات کی میز پر آئیں، فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاق میں نوازشریف اور خیبرپختونخوا میں عمران خان ناکا م ہوگئے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی سوشل سروسز ونگ کے زیراہتمام آئی ڈی پیزکو سامان بھجوائے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان چند لوگوں کو سنبھال نہیں سکتے ملک کو کیسے سنبھالیں گے؟ پیپلزپارٹی آئی ڈی پیز کو نہیں بھولی ان کی قربانیاں ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے لازوال ہیں، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف عوام کی خاطر مذاکرات کی میز پر آئیں، لڑنے سے نہ اقتدار ملے گا نہ بچے گا تاہم عمران خان مطالبے کرنا چھوڑ دیں۔