وزیراعظم نے 6 اداروں کے سربراہان کی تقرری کی منظوری دیدی

ڈاکٹرمحمداشرف چیئرمین آبی وسائل تحقیقاتی کونسل اور پروفیسر محمد اشرف کوچیئرمین پاکستان سائنس فاؤنڈیشن مقررکیاگیا ہے۔


INP December 13, 2014
وزیر اعظم نے 6 اداروں میں سربراہان کی تقرری کی منظوری گزشتہ روز دی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم نواز شریف نے 6 اداروں کے سربراہان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے ڈاکٹر محمد اشرف کو چیئرمین آبی وسائل تحقیقاتی کونسل، پروفیسر محمد اشرف کو بطور چیئرمین پاکستان سائنس فاؤنڈیشن، بریگیڈیئر بشارت محمود کو بطور ڈی جی قومی ادارہ برائے الیکٹرونکس، ڈاکٹر سہیل ذکی فاروقی بطور ڈی جی پاکستان کونسل برائے متبادل انرجی ٹیکنالوجی، عصمت گل خٹک بطور ڈی جی پاکستان ایکریڈیشن کو نسل اور ڈاکٹر آصف انعام کو بطور ڈی جی قومی ادارہ برائے اوشینو گرافی تعینات کئے جانے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک کے کئی اہم ادارے سربراہان کے بغیر ہی ہی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔