بھارتی فنکاروں کا سانحہ پشاور پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی

پشاور کے اسکول میں بچوں پر حملہ قابل مذمت اور افسوس ناک ہے، پریانکا چوپڑا


INP December 17, 2014
پشاور کے سانحہ سے میرا دل ٹوٹ گیا ہے پشاور میں بچوں کی ہلاکت سے دنیا ناکام ہوگئی ہے، فرحان اختر فوٹو : فائل

WASHINGTON: بالی ووڈ کے فنکاروں نے پشاور میں اسکول پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فنکاروں نے بھارتی ادارکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹوئیٹر پر پشاور کے اسکول پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بچوں پر حملہ قابل مذمت اور افسوس ناک ہے ۔بھارتی اداکار ارجن کپور کا کہنا تھا کہ پشاور میں اسکول پر دہشتگرد حملے میں بچوں کے جانی نقصان پر افسوس ہے ہماری دعائیں تمام مرنے والوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں آج بہت ہی دکھ کا دن ہے ۔

اداکار اور گلوکار فرحان اختر نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ پشاور کے سانحہ سے میرا دل ٹوٹ گیا ہے پشاور میں بچوں کی ہلاکت سے دنیا ناکام ہوگئی ہے ۔اداکارہ روینہ ٹنڈن نے پشاور حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کون سا مذہب خدا کے نام پر اسطرح کی کاروائیاں کرنے کی اجازت دیتا ہے ؟اداکار ہرتیک روشن نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ بچوں پر حملہ افسوس ناک ہے ۔