مجھے سنجیدہ کردارکرنا پسند ہیںروبینہ اشرف

ماضی کے ڈراموں نے فنکارں کی محنت سے اپنی جگہ بنائی مگر نئے فنکاربھی معیاری کام کررہے ہیں، روبینہ اشرف


Showbiz Reporter December 21, 2014
سنجیدہ کردارکرناپسندہیں، میرے ٹی وی ڈرامہ ’’پس آئینہ‘‘ نے مجھے جوشہرت بخشی ہے میں اس پرپاکستانی عوام کی ممنون ہوں، اداکارہ ۔ فوٹو: فائل

اداکارہ روبینہ اشرف نے کہاہے کہ پاکستانی ڈرامے نے دنیابھرمیں ہمارے فنکاروں کوعزت اورمقام بخشاہے۔

روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری کی مثال دنیا بھرمیں وہاں ضرور دی جاتی ہے جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے ایک تقریب میں نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انکاکہنا تھاکہ ماضی کے ڈراموں نے فنکارں کی محنت سے اپنی جگہ بنائی مگر نئے فنکاربھی معیاری کام کررہے ہیں اور میں ہر نئے آنے والے فنکارکو سپورٹ کرتی ہوں۔

کوشش ہوتی ہے کہ جس سطح پر بھی اس کو سپورٹ کر سکوں ضرورکرتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ روبینہ اشرف کاکہناتھاکہ مجھے سنجیدہ کردارکرناپسندہیں، میرے ٹی وی ڈرامہ ''پس آئینہ'' نے مجھے جوشہرت بخشی ہے میں اس پرپاکستانی عوام کی ممنون ہوں۔

مقبول خبریں