مرحوم اداکارکیفی کو حکومتی ایوارڈ سے نوازا جائے مصطفی قریشی

اداکارکیفی دنیاکے لیے بہترین اداکارتھے مگر میراتجربہ زندگی میں ان کے ساتھ مختلف رہا، اہلیہ غزالہ کیفی


Showbiz Reporter December 26, 2014
ہمارے دیرینہ دوست اورمرحوم اداکارکیفی کوان کی موت کے بعدحکومتی ایوارڈسے نوازاجائے، مصطفی قریشی۔ فوٹو: فائل

سینئراداکارمصطفی قریشی نے کہاہے کہ فلم اسٹارکیفی ہماراقیمتی سرمایہ تھے ان کی جوقدرہونی چاہیئے تھی نہیں کی گئی حکومت پاکستان نے ہمارے بہت سے فنکاروں کوان کے کام کے مطابق ایوارڈاوراعزازت سے نہیں نوازا،میں سرکارسے کہونگاکہ ہمارے دیرینہ دوست اورمرحوم اداکارکیفی کوان کی موت کے بعدحکومتی ایوارڈسے نوازاجائے۔

ان خیالات کااظہارانھوںنے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں اداکارکیفی کی یادمیں منعقدہ ٹریبیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اداکارکیفی مرحوم کی اہلیہ غزالہ کیفی نے کہاکہ اداکارکیفی دنیاکے لیے بہترین اداکارتھے مگر میراتجربہ زندگی میں ان کے ساتھ مختلف رہاوہ مجھے ہررشتے اورہرشکل میں منفردانسان لگے ۔ صاحبزادے عامرکیفی نے کہاکہ میرے والد میرے لیے رول ماڈل تھے۔ تقریب میں عنایت حسین بھٹی کے گانوں پرمختلف فنکاروں نے پرفارم کیا جب کہ گلوکارخلیل حیدر،اشتیاق بشیراورسویرہ نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایااس موقع پراداکارکیفی کی فلموں کے کلپس بھی دکھائے گئے تقریب رات گئے تک جاری رہی اور شرکا فنکاروں کی پرفارمنس سے محظوظ ہوتے رہے ۔

مقبول خبریں